Health & FitnessLatest

ائیرفرائیر کھانا پکانے کا ایک صحتمند طریقہ

آج کل کی تیز رفتار زندگی میں صحت مند کھانے کی تیاری کیلئے نئی نئی ٹیکنالوجیز آگئی ہیں۔ ایئر فرائر ایک ایسا ہی جدید کچن اپلائنس ہے جو صحت مند طریقے سے کھانے کو فرائی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایئر فرائر بجلی سے چلنے والا ایک اپلائنس ہے جو تیز گرم ہوا سے کھانے کو فرائی کرتا ہے۔ اس میں کھانا بنانے کے لئے بہت کم یا بالکل بھی تیل کی ضرورت نہیں ہوتی، جو کے صحت مند طریقہ ہے۔ یہ استعمال میں بہت آسان ہے، صرف کھانا ڈالو، سیٹ کرو، اور انتظار کرو۔ اس کی صفائی بھی آسان ہے کیونکہ زیادہ تیل کا استعمال نہیں ہوتا۔ تیزی سے کھانا بنانے کی وجہ سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔

جہاں تک اسکی چند منفی چیزوں کا تعلق ہے تو ایئر فرائر کی قیمت عام فرائر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ کم قیمت والے ماڈلز میں گنجائش بھی کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے زیادہ مقدار میں کھانا نہیں بنایا جا سکتا۔ ہر کھانا ایئر فرائر میں ویسا ذائقہ نہیں دے سکتا جیسا کہ ڈیپ فرائیڈ فوڈ میں ہوتا ہے۔ ڈیپ فرائر میں زیادہ تیل استعمال ہوتا ہے جبکہ ایئر فرائر میں کم یا بغیر تیل کے کھانا بنایا جاسکتا ہے جو صحت کے لیے بہتر ہے- ڈیپ فرائر میں کھانا زیادہ کرسپی اور ذائقے دار ہوتا ہے، جبکہ ایئر فرائر میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ ایئر فرائر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اسمیں کھانا جلدی بن جاتا ہے جبکہ ڈیپ فرائر میں تیل کو گرم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ کھانے کا تیل ویسے بھی استعمال میں مہنگا ہوتا ہے۔

اگر صحت اور آسانی کو مدِنظر رکھا جائے توایئر فرائر ایک جدید طریقہ سے کھانے کو فرائی کرنے کا ایک تیز اور آسان حل ہے جس میں کم تیل استعمال ہوتا ہے جو صحت کے لئے مفید ہے۔ حالانکہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں، جیسے کہ اسکی قیمت اور ذائقہ میں تھوڑی تبدیلی، لیکن مجموعی طور پر یہ ایک بہترین اپلائنس ہے۔ اگر آپ صحت مند کھانا بنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں، تو ایئر فرائر یقینی طور پر آپ کے کچن میں ایک عمدہ اضافہ ہو سکتا ہے۔