LatestPakistan

دُنیا اور پاکستان کا مقبول ترین کھیل پاکستان میں تباہ حال کیوں؟

ب جب فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی خوشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستانیوں کی بھاری اکثریت بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کر رہی ہے اور میچوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ تاہم بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی بے پناہ مقبولیت کے باوجود ہماری ٹیم مسلسل نیچے جاتی رہی اور اب فٹ بال کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نیچےجا چُکا ہے۔ 1971 سے پہلے پاکستانی فٹ بال اپنے عروج پر تھی کیونکہ بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی فٹ بال میں خاصی مہارت رکھتے تھے۔ پاکستانی ٹیم ایک وقت میں 141 ویں نمبر پر تھی مگر بجائے اس کھیل میں بہتر آنے کی بجائے یہ آہستہ آہستہ نیچے جاتا رہا اور 205 نمبر تک پہنچ گئی تھی جو بائیس کروڑ والی آبادی والے ملک کے لیے جہاں فٹبال بہت مقبول ہے اس سطح پر جانا بہت افسوسناک ہے۔

یہ کھیل نہ صرف کروڑوں لوگوں کے لیے تفریح کا سبب ہے بلکہ اربوں ڈالر کا کاروبار بھی ہے۔ یورپ میں پانچ بڑی لیگز ہیں۔ یہ لیگز انگلینڈ، سپین، اٹلی، جرمنی اور فرانس کی ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 20 کلبوں کی آمدنی 2020/21 کے سیزن میں تقریباً 6.5 ارب ڈالر تھی۔ ہسپانوی لیگ سالانہ 8 ارب ڈالر بناتی ہے۔ برازیل کی فٹ بال لیگ کی مارکیٹ تقریباً 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھیل لاکھوں افراد کو ملازمت بھی فراہم کرتا ہے۔ صرف ہسپانوی لیگ میں براہ راست اور بالواسطہ طور پر 140,000 افراد کام کرتے ہیں۔ باقی لیگز میں بھی اسی طرح لاکھوں افراد کام کرتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کے پاکستان میں اتنی مقبولیت کے باوجود یہ کھیل تباہ حالی کا شکار کیوں ہے تو اسکی تین بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدے دران ہیں جن کو کھیل سے اتنا لگاؤ نہیں بلکہ وہ اپنے مفاد کو اولیت دیتے ہیں۔ دوسرا پاکستان میں کھیلوں کے میدان تباہ حالی کا شکار ہیں اور ان میدانوں میں کھیل کے اعلی معیار کے کھلاڑی پیدا نہیں کیے جاسکتے۔ تیسرا اس کھیل میں جدید تربییت کا فقدان ہے۔ اور چوتھی مگر سب سے اہم وجہ کھلاڑیوں کے لیے مالی سپورٹ کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کسمپرسی کا شکار ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ان تمام وجوہات کی ذمہ دار حکومت ہے اگر وہ دلچسپی لیتی تو کھیل اس تباہ حالی کا شکار نہ ہوتی۔ اگر کرکٹ کی طرح فُٹبال کی لیگ بنا دی جائے جوچاہے صرف ملکی کھلاڑیوں پر ہی مشتمل ہو تو پاکستان میں فُٹبال کا کھیل بہتری کی طرف جا سکتا ہے اورکروڑ لوگوں کو تفریح کا باعث بنے گا۔