پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رحجان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو فروخت کا دباؤ دیکھا گیااسکی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے خدشات اور مقامی کرنسی پر دباؤ تھا جس سے KSE-100 انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سیشن کے آغاز میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت رہی لیکن کیونکہ سرمایہ کار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 8 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت پر پریشانی کا شکار تھے۔ اسلیے مارکیٹ مسلسل کمی کے ساتھ خسارے کے ساتھ بند ہوئی۔ منگل کو مارکیٹ 255.57 پوائنٹس (0.55 فیصد) کی کمی ساتھ، 45,817.67 پر بند ہوئی۔