InternationalLatest

کرپٹو کرنسی کی ایک بڑی کمپنی ایف ٹی ایکس دیوالیہ

ایف ٹی ایکس، جو کہ ایک بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کمپنیوں میں سے تھی اُس نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان نے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کرپٹو مارکیٹ آج کل سنگین مسائل کا شکار ہے۔ بٹ کوائن کی قیمتیں گزشتہ ایک سال میں بہت اوپر جانے کے بعد بہت تیزی سے نیچے آگئی ہے۔ بٹ کوائن ایک وقت میں 70,000$ کی سطح کو چھونے کے بعد آج کل 19,000$ کے قریب ہے جو کہ کرپٹو ڈیلرز کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ایف ٹی ایکس کو بھی ان وجوہات کی وجہ سے بہت نقصان اُٹھانا پڑا ہے اور اب ان کے پاس دیوالیہ ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

ایف ٹی ایکس کو 30 سالہ سیم فرائیڈ نے چلا رہے ہیں اوراس کمپنی کا صدر دفتر بہاماس میں ہے۔ سام کی مجموعی سرمایہ کاری ایک وقت میں 26.5 بلین ڈالر تک تھی۔ کہا جارہاہے کے ارب پتیوں کی فہرست میں وہ اتنا پیسہ چند دنوں کے اندر ہی کھونے والے واحد شخص ہیں۔ ایف ٹی ایکس کے صارفین اور ملازمین کو بھی بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ بھی اپنے سرمائے کا پیشتر حصہ کھو چکے ہیں۔

یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ تیزی سے پیسہ کمانے کی جستجو میں اپنا سارا سرمایہ ضائع کر دیتے ہیں۔ انگریزی کا ایک محاورہ ہے کے جو پیسہ جتنی آسانی سے کمایا جاتا ہے اُتنی آسانی سے چلا بھی جاتا ہے۔