LatestTechnology

گوگل کا 12,000 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

گوگل کی مالک کمپنی الفابٹ نے اعلان کیا ہے انھون نے 12,000 ملازمین کوفارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گوگل کی کل ملازمین کا 6 فیصد ہے۔ گوگل نے اس کی وجہ کووڈ کے بعد کی جانے والی  بڑی تعداد میں ملازمتیں بتایا ہے۔ ٹیک کی دُنیا میں حالات کوئی اتنے اچھے نہیں ہیں اور بڑی بڑی کمپنیاں اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کررہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق امریکہ کی ٹیک کمپنیوں نے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔ ان بڑی کمپنیوں میں فیس بُک (facebook)  کی مالک کمپنی میٹا (Meta)، گوگل کی مالک کمپنی الفابٹ، مائیکروسوفٹ، ایمزون اور ٹوئیٹر شامل ہیں۔

ان کمپنیوں نے ماضی میں بڑی تعدا د میں لوگوں کو ملازمتیں دیں تھیں کے وہ ٹیک میں زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کرنا چاہتے تھے۔ ان کمپنیوں کے پاس بے تحاشہ پیسہ  بھی تھا۔ ذیادہ تر کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں آگے جانے کے لئیے کوشاں تھیں۔ مگراب ان کمپنیوں کو اپنے کاروبار میں کوئی واضح تبدیلی لانے میں مُشکل ہورہی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے بعد کئی کمپنیوں نے محسوس کیا وہ اِس دوڑ میں پیچھے رہ گئیں ہیں۔ خصوصا ً  گوگل نے جس کے پاس اِس وقت اجارہ داری ہے اور لوگ اپنی معلومات کے حصول کے لئیے ڈاکٹر گوگل کے ذریعہ انٹرنیٹ کی دُنیا سے ہر قسم کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ مگر اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعہ اُنہیں ایک متبادل پلیٹ فارم حاصل ہوگیا ہے۔ گوگل ک ملازمین کو فارغ کرنے کی یہ بھی ایک وجہ ہے۔

ایپل (Apple) کو بھی شدید نقصان کا سامنا ہے اور 2022 میں ایپل کے حصص میں 850 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور وہ بھی ملازمین میں بڑے پیمانے پر کمی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔