یورپین یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
یورپی یونین نے پاکستان کو” انتہائی خطرناک ممالک “ کی لسٹ سے نکال دیا ہے۔ اِس لسٹ میں شامل ممالک کے افراد اور کمپنیوں کو یورپی یونین میں کسی بھی مالی سرگرمی کے لیے ایک لمبے قانونی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کا اِس لسٹ سے اخراج ایک خوش آئند بات ہے جس سے پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان تجارتی شعبوں میں خاصی آسانی ہو جائے گی ۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد اس لسٹ سے نکلنا بھی یورپی ممالک کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اب پاکستانی کاروباری حضرات کو اِس لمبے اور مشکل مرحلے سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیٹف برطانیہ اور اب یورپی یونین کا فیصلہ اِس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان میں سسٹم بہتر سمت کی جانب جارہا ہے۔