ارنسٹ اینڈ ینگ امریکہ کا اپنی افرادی قوت میں 3,000 ملازمین کی کمی کا فیصلہ
ارنسٹ اینڈ ینگ کے امریکی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی افرادی قوت میں 3,000 ملازمین کی کمی کریں گے جو کہ اس کی افرادی قوت کا 5 فیصد ہوگا۔
ارنسٹ اینڈ ینگ اپنے آڈیٹ اور کنسلٹنگ یونٹس کو الگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن یہ منصوبہ مسترد کر دیا گیا۔ اب یہ فیصلہ موجودہ معاشی حالات کا جائزہ لینے اور کمپنی کے کچھ حصوں میں زیادہ سٹاف کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔