اسحاق ڈار کا پاکستان کی ڈیفالٹ کی خبروں کی تردید
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان قرض واپس کرنے کی پوزشن میں نہیں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں اسکے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے کہ پاکستان تمام ادائیگیاں وقت پر کرے گا اور ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ درحقیقت حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ یوروبونڈ کی ادائیگی وقت سے پہلے کر دی جائے تاکہ مارکیٹ میں گھومنے والی افواہوں کو ختم کیا جائے۔ پاکستان نے اس ضمن میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔
کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) ایک پیمانہ ہے جس سے کسی ملک کو قرض دینے کی صلاحیت کو مانپا جاتا ہے۔ پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ پچھلے ہفتے تک 92.53 فیصد تک پہنچ گیا تھا مگر عارف حبیب لمیٹڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب یہ 71.64 فیصد پر آ گیا ہے۔
ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ مالیاتی اداروں میں تشویش کا باعث بن رہا ہے جس سے افواہیں پھیل رہی ہیں۔ اب فوج کے میں اعلیٰ افسران کی خوش اسلوبی سے تقرری کے بعد غیر یقینی کی صورتحال کم ہوئی ہے۔ پاکستان نے آنے والے دنوں میں چند بڑی ادائیگیاں کرنی ہے جس کے بعد اُمید اہے کے حالات میں مزید بہتری آنے کی اُمید ہے۔ بہرحال جب تک پاکستان کی تجارت کا خسارہ کم نہیں ہوتا پاکستان کے مسائل میں کمی نہیں ہوگی۔