BusinessInternationalLatest

امریکہ کے سکیورٹی ایکسچینچ کمیشن کی کرپٹو کرنسی کو اجازت

امریکہ کی سیکورٹی ایکسچینچ کمیشن (SEC)  نے چند کرپٹو کرنسی کی خریداری کی اجازت دے دی ہے۔ یہ انتہائی حیران کن خبر ہے ۔ کیوں کہ کرپٹو کرنسی میں اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے یورپ کی ایک خاتون ڈاکٹر روجا 2017 میں اربوں ڈالر لے کر غائب ہو گئی اور اِس کا آج تک کوئی سُراغ نہیں ملا۔ اس طرح FTX کمپنی کے فرائیڈ مین نامی ایک لڑکے نے اربوں روپے کی ہیرا پھیری کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گیا مگر 2023  میں نہ صر ف اِس کا سرمایہ ختم ہو گیا بلکہ اِس کی کمپنی میں انوسٹ کرنے والے سرمایہ کاروں کا سرمایہ بھی ڈوب گیا ۔ مارکیٹ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں کرپٹو کرنسی موجود ہیں جن میں چند  اہمیت کی حامل ہیں جب کہ باقی سب برائے نام ہی ہیں۔ بٹ کوائن ان میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھتا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت ایک وقت پر 82000 ڈالر تک پہنچ گئی تھی مگر پھر یہ گر کر 18000 ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔ اب کچھ عرصے سے بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خصوصا ً جب سے دنیا کی سب  سے بڑی کمپنی بلیک راک نے اِ س میں دلچسپی دکھائی ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 45000 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مگر SEC کی منظوری کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ بہر حال کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے خطرات بہت زیادہ ہیں ۔اور اِسے کسی طور پر بھی محفوظ سرمایہ کاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔