انڈیا کے تجارتی خسارہ میں اضافہ
انڈیا کا تجارتی خسارہ چند سالوں سے بڑھتا جا رہا ہے۔ انڈیا کا 23-2022 کے مالی سال میں تجارتی خسارہ 1,200 ارب ڈالر کے قریب تھا۔ انڈیا کی حکومت اِس بڑھتے ہوئے مالی خسارے سے خوش نہیں ہیں۔ اِس سال بھی اب تک کا تجارتی خسارہ 250 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔ مگر یہ خسارہ انڈیا کی معیشت کے لیے اِس لیے خطرہ نہیں ہے کیوں کے انڈیا ہر سال 100 ارب ڈالر کے لگ بھگ بیرون ممالک میں رہنے والے انڈین زرمبادلہ بھجواتے ہیں۔ اِس کے علاوہ انڈیا میں ھر سال 100 ارب ڈالر کے لگ بھگ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ انڈیا کی سیاحت کی صنعت بہت بڑی ہے جس سے اسکو سالانہ 175 ارب ڈالر آمدنی ہوتی ہے۔ ان وجوہات کی وجہ سے انڈیا کی معشیت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔ اب تک انڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو حال ہی میں 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گے ہیں۔