Latest

اور بلاخرکچھ اچھی معاشی خبروں کی آمد

بچھلے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں عوام دن بدن معاشی بدحالی دیکھ رہے تھے اور ہر نیا دن پریشان کُن خبرین لے کر ارہا ہے۔ اس دوران عوام کی مُشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ مہنگائی آسمان کو چھونے لگی اور روپے کی قدر مسلسل گرتی رہی۔ پیٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئ۔

مگر اب کچھ اچھی خبریں آنی شروع ہوئی ہیں۔ اور سب اُمید کر رہے ہیں کہ اچھی خبروں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اُمید ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔ اب تک اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ساٹھ روپے بڑھ چکا ہے۔

مگر عوام کے لیے سب سے اچھی خبر پیٹرول کی قیمت میں چالیس روپے کی کمی ہے۔ اِس سے پہلے بھی پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی تھی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے اُمید ہے کہ چیزوں کی قیمت کم ہو گی۔

زراعت کے شعبہ میں بھی بہت اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ کپاس، چاول ور گندم کی ریکارڈ فصلیں ہوئی ہیں اور ان میں حیران کُن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومتی اقدامات سے افغان تجارت، ایرانی تیل اور سمگلنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت ہوئی ہے اور یہ روپے کی قدر میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔