ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا مالیاتی پیکج
اس سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے، اور ملک کی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے مضبوط بنانے کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے۔ جس میں نئے اور پُرانے فنڈز شامل ہیں۔
اس میں سے 47 کروڑ 5 لاکھ ڈالر قرض کی مد می دیئے گے ہیں جبکہ 80 لاکھ ڈالر گرانٹ اور سات کروڑ دس لاکھ ڈالر موجودہ قرض کی مد میں سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیرنو کی مد میں ہیں۔ یہ مالی امداد پاکستان کو ایک ایسے موقع پر مل رہی ہے جب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر شدید دباؤ میں ہیں۔