ایپل آئی فون 15 – نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ
ایپل نے آئی فون 15 فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ آئی فون 15 چند نئی تبدیلیوں کے ساتھ ہے۔ وہ ماہرین جو خیال کرتے تھے کہ آئی فون میں مزید تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے وہ بھی اِس نئے فون سے خاصے متاثر ہوئے ہیں۔ ایپل نے اِس فون کے کیمرے کو بہت ہی اعلیٰ معیار پرپہنچا دیا ہے۔ اِس کیمرےسے میکرو تصویر سے لے کر آؤٹ ڈور فوٹو گرافی تک انتہائی دلکش اور اعلیٰ معیار کی تصاویر لی جاسکتی ہیں- آئی فون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اِس فون میں چھ مختلف لینزوں کی خصوصیت شامل کر دی ہیں۔ جو کہ کسی طورپر بھی غلط نہیں ہے۔
آئی فون 15 سب سے ہلکا اور پتلا فون ہے۔ اِ س کی وجہ آئی فون نے اِ س کی باڈی اسٹیل لیس اسٹیل کی بجاے ٹائٹینم سے بنائی ہے جو کہ ہلکی مگر انتہائی مہنگی دھات ہے۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے آئی فون کے وزن اور موٹائی میں فرق آیا ہے۔ جو اِسے باقی فون کی نسبت منفرد بناتا ہے۔
آئی فون نے فون کے چارجر کی ٹائپ کو تبدیل کر دیاہے اور اب یہ ایپل کے فون کی ٹائپ سی چارجر سے چار ج ہو گا۔ ایپل نے یہ تبدیلی بخوشی نہیں بلکہ مجبوری کی بنا پر کی ہے۔ کیوں کہ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق تمام فون کو ٹائپ سی چارجر استعمال کرنا ہوگا وگرنہ فون کو یورپی یونین کے ممالک میں فروخت میں مشکلات آ سکتی ہیں
ایپل نے اِس فون میں جدید A17 PRO پروسیسر لگایا ہے جو کہ انتہائی طاقتور پروسیسر ہے۔ یہ پروسیسر A16 سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور اس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آئی فون کا اس کے مد مقابل فون سیم سنگ S23 سے موازنہ کیا جاتاہے ۔ اگر چہ کئی چیزوں میں سیم سنگ 23 بہتر فون ہے لیکن آئی فون اپنی خوبصورتی اور جدت کی وجہ سےقابل فخر سمجھا جاتا ہے۔
مختلف آئی فون 15 کی قیمت بیرون ملک 800 ڈالر سے گیارہ سو ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان میں اِ س کی قیمت چار لاکھ سے خاصی اوپرہوگی۔ جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی اکثریت کے لیے اِس فون کا حصول ایک خواب ہی ہو گا۔ بہرحال اسمیں کوئی شک نہیں کے ایپل کے فون سٹیٹس سمبل سمجھے جاتے ہیں اسلیے جو لوگ مہنگے فون کا شوق اور استعداد رکھتے ہیں ان کی پہلی ترجیع ایپل ہی ہے۔