بلومبرگ کا پاکستان کے ڈیفالٹ سے بچنے کا عندیہ
بلومبرگ (Bloomberg) کی ایک رپورٹ میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ پاکستان لگتا ہے کی ڈیفالٹ سے بچ جائے گا۔ اگر چہ پاکستان کے دُشمنوں نے خاصہ پراپیگنڈہ کیا ہوا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائیگا مگر حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنے بیان کئیے جا رہے ہیں پاکستان کا تجارتی خسارہ مسلسل کم ہو رہا ہے اور پچھلے چھ ماہ میں اس میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگر حکومت تجارتی خسارہ کو باقی سال میں بھی کم کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان تجارتی خسارہ کو باہر رہنے والے پاکسستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم سے پورا کر سکتاہے۔ اِسکے بعد پاکستان کو قرض کی ادئیگی کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی۔ لیکن اِس سال چالیس فیصد تجارتی خسارہ کم کرنا بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ کی ضرورت ہو گی ۔ اور اس سلسلے میں پاکستان کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان 10 ارب ڈالر سے زائد کی امداد لینے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اِسکے علاوہ سعودیہ نے مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے بینکوں میں رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اِسکے ساتھ ساتھ سعودہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہا ہے۔ اِسکے علاوہ پاکستان کو چین سے بھی مدد مل سکتی ہے۔ ان حالات کو مدِنطر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے آثار مستقبل میں ختم ہوتے جائیں گے۔ حکومت کو بہر حال ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے انتہائی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اور اِسمیں صنعتوں کی ترویج اور سستی بجلی کی پیداوار سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔