LatestTechnology

بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھُوڑ دیا

جب ٹیسلا الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں لایا تو یہ سب کے لیے حیران کُن بات تھی۔ کیونکہ یہ گاڑیوں کی سو سال کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی تھی جب پیٹرول سے گاڑیاں ایک نئے دور میں داخل ہورہی تھیں۔ اسکے علاوہ جس تیزی سے ٹیسلا نے اپنی فیکٹریاں دنیا میں لگائیں یہ سب کے اُس سے بھی ذیادہ حیران کُن بات تھی کیوں کہ دُنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی نئی فیکٹری لگانے میں مہینوں نہیں بلکہ بعض اوقات سالوں لگا دیتی ہیں۔ مگر ایلون مسک دُنیا کے اُفق پر آیا اور چھا گیا۔ ایلون مسک نے بل گیٹس ، جیف بینرس اور وارن بفٹ جیسے امیر ترین لوگوں کو پیچھے چھوڑ کر دُنیا کے سب سے امیر شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میڈیا میں ایلون مسک کو نمایاں جگہ دی جانے لگی جو شاید ہی کسی اورامیرانسان کو حاصل ہو ۔

سب کا خیال تھا کہ اب ٹیسلا  کو پچھاڑنہ آسان نہ ہو گا۔ مگر پھر ایک انہونی ہوئی اور ٹیسلا کو نہ صر ف ایک کمپنی نے چیلنج کیا بلکہ اتنی تیزی سے پیچھے چھوڑ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ کمپنی چین کی BYD تھی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق BYD نے 2023 میں ہی ٹیسلا سے آگے نکل چُکا تھی۔ اِس کی بڑی وجہ BYD کی چین میں گاڑیوں کی فروخت تھی۔ چین ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جہاں لوگوں کی قوت خرید بھی بہت بہتر ہے اور چین کے لوگ محب وطن ہونے کی وجہ سے اپنے ملک کی مصنوعات کو ترجیع دیتے ہیں۔ BYD کی گاڑیوں کی قیمت ٹیسلا سے خاصی کم ہے۔ جب کے بتایا جاتا ہے کہ BYD گاڑیوں کی کوالٹی ٹیسلا سے کسی طور پر کم نہیں بلکہ کہیں کہیں تو ڈیزائن کوالٹی اور ٹیکنالوجی ٹیسلا  سے بھی بہتر ہیں ۔ BYD ہر طرح کی گاڑیاں بنا رہا ہے جس میں کار کے ساتھ ساتھ بسیں ، ٹرک اور وین وغیرہ بھی شامل ہیں۔

BYD کو یہ کامیابی کس طرح حاصل ہوئی۔اِس کی ایک وجہ تو پہلے ہی بتائی جا چکی ہے کہ اِس کو چین جیسی بڑی مارکیٹ میسرتھی۔ دوسری وجہ یہ تھی کہ  BYD الیکٹرک موٹر اور بیٹریاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔  BYD نے ریسرچ پر بھی بہت خطیر رقم خرچ کی اور اِس شعبہ میں خاص  طور پر اپنی اجارہ داری حاصل کر لی جو کسی اور کمپنی کو حاصل نہیں۔ BYD نے جارحانہ طریقہ سے اپنے آپ کو الیکٹرک گاڑیوں کے شعبہ میں جمایا۔ 1995ء میں BYD ایک چھوٹی سے کمپنی تھی مگر 35 سال میں کے عرصے میں یہ گمنامی سے دُنیا کی سب سے بڑی کار کمپنی بن گئی۔ اس کامیابی کا راز اِس کمپنی کے بانی  وینگ شن فو انتھک محنت اور لگن ہے۔ جب اِس نے کمپنی قائم کی تو اِس کی سوچ تھی کہ وہ اِس کو گاڑیوں کی کمپنی بنائیں گے اور اِنہوں نے اِس میں کامیابی حاصل کر لی۔ مستقبل میں BYD ٹیسلا کے لیئے بہت بڑا چیلنج ثابت ہوگی۔ شاید یہ ہی وجہ ہے کے ایلون مسک انڈیا کا دورہ ملتوی کر کے ہنگامی طور پر چین پہنچ گئے۔