InternationalLatest

جرمنی کا ڈیوشے بنک بھی شدید مُشکلات کا شکار

گزشتہ جمعہ کو ڈیوشے بنک کے شئیر 15 فیصد گر گئے جرمنی کا یہ سب سے بڑا بنک کچھ عرصے سے شدید مُشکلا ت کا شکار ہے۔ امریکہ میں تین بنکوں کے دیوالیہ ہونے اور سوئیٹزرلینڈ کے کریڈٹ سوئس کے ساتھ ساتھ جرمنی کا ایک اہم بنک ڈیوشے بنک کی بدحالی کی خبروں کی وجہ سے مغربی ممالک میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے۔ مغربی ممالک بنکنگ کے نظام کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں کیوں کہ مغرب کے معاشی سسٹم میں بینکوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

2007 میں ڈیوشے بنک کا شئیر 119.59 ڈالر تھا جو اب 9.35 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ مغربی ممالک بنکنگ کے نظام کو بچانے کے لئے بھرپور  کوششیں کر رہے ہیں مگر کئی ممالک کی معاشی حالت کساد بازاری اور تیل کی بڑہتی ہوئی قیمتوں کے باعث اس قابل نہیں ہے کے وہ بنکنگ نظام کا بوجھ اُٹھا سکے۔ اگر کریڈٹ سوئس اور ڈیوشے بنک جیسے بڑے یورپین بنک دیوالیہ ہو گئے تو اِس سے مغربی ممالک میں کساد بازاری کی اتنی شدید لہر آ ئے گی جو کہ ماضی  کے مقابلہ میں بہت خطرناک ہو گی۔