Featured

سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کے قرضے کو رول اور کردیا

سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کے پاکستان کے قرضے کو رول اُور کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے چھ ارب کے قرضہ جات کی ادائیگی ان تین مہینوں میں کرنی تھی۔ آئی ایم ایف نے شرط عائد کی تھی کے ان ادائیگیوں کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے۔ چین نے پہلے ہی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے قرضے کو رول اور کردیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشہ نے اُمید ظاہر کی ہے کے اب یواےای سے بھی قرضہ کو رول اور کر دیا جائیگا جس سے آئی ایم ایف کی آخری شرط بھی پوری ہوجائیگی اور آئی ایم ایف کی قسط جاری ہو جائیگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا جارہے ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف کے نمائندگان سے ملیں گے۔