میٹرک اور ایف اے کے رزلٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی
پاکستان کے تعلیمی نظام میں نمایاں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ میٹر ک اور انٹر کے امتحانوں میں مغربی ممالک کی طرح جی پی اے نظام لایا جا رہا ہے۔ GPA سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور مارک شیٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔ یہ نظام تین سالوں کے اندر نافذ ہو جائے گا اور ملک کے تمام بورڈ اِس نظام کے تحت طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دیں گے۔
اِس نظام کے تحت امتحان پاس کرنے کے لیے 33٪ کی بجائے 40 فیصد نمبر درکار ہو ں گے۔ اِ س سال نویں اور گیارہویں کلاس پر یہ نظام لاگو ہو گا۔پاس ہونے کے لیے ایک جی پی اے کا ہونا ضروری ہو گا جو کہ چالیس فیصد کے مساوی ہے ۔ پانچ جی پی اے سب سے ذیادہ ہوگا جو مجموعی نمبروں کے 95 سے 100 فیصد تک ہو گا۔ پاکستان کا نظام تعلیم بہت غیر معیاری ہو چکا ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ اس میں سے غیر ضروری مضامین کو نکال کر ایسی تعلیم دی جائے جس سے نہ صرف اُس کی شخصیت سازی ہو بلکہ تعلیم کے وران طالب علم کوئی نہ کوئی ہنر بھی سیکھ سکیں۔ اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد باآسانی ملک یا ملک سے باہر جا کر کوئی ملازمت یا کاروبار شروع کر سکیں۔ پراجیکٹ میں لگانے کا خواہ ہیں ۔