Latest

پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمد میں کمی کا خدشہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیشن (ایپٹما) نے اعلان کیا ہے کہ اِ س سال ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمد میں تین ارب ڈالر کی کمی ہو سکتی ہے۔ اِ س کی بنیادی وجہ خام مال کی درآمد میں مشکلات  ہیں جو پاکستان کو ڈالر کی کمی کی وجہ سے پیش آ رہی ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے بھی پاکستان میں پیداواری لاگت میں بے خاصہ اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسڑی کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ روپے کی قدر میں بھی استحکام نہ آنے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں دشواری آرہی ہے۔