چین نے دو ارب ڈالر کے قرض کو رول اور کردیا ہے۔ اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کے چین نے دو ارب ڈالر کے قرضے کو رول اوور کردیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے یہ قرض پچھلے ہفتے میں واجب الادہ تھا مگر اپ اس کی ادائیگی میں توسیع کردی گئی ہے۔ انھوں نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کو گمراہ کُن قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کے چین نے پاکیستان کے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں توسیع نہیں کی۔ آئی ایم ایف کی شرائط میں یہ شامل ہے کے پاکستان اس چند ماہ میں ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں یقین دہانی کروائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے قرضے میں توسیع کے بعد نئی تاریخ کا نہیں بتایا۔