گوگل کو ادائیگیوں کی نئی پالیسی ایک ماہ کے لئے موخر
گوگل پلے کے بارے میں خبریں چل رہیں تھیں کے یہ پاکستان میں دسمبر سے کام کرنا چھوڑ دے گا۔ اسکی وجہ گوگل کو ادائیگیوں کا مسئلہ تھا۔ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کی فون کمپنیوں کی بجائے ڈیبیٹ اور کریڈیٹ کارڈ کے ذریعہ گوگل کو ادائیگی کرنی تھی۔ حکومت نے اب نئی پالیسی کو ایک ماہ کے لیے موخر کردیا ہے، اس دوران اسٹیٹ بنک موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد باہمی رضامندی سے نیا طریقہ کار واضح کرے گا۔