Technology

ہنڈا کا پاکستان میں الیکڑک موٹرسائیکل لانے کا عندیہ

ہونڈا پاکستان نے اٹلس ہونڈا کے پاکستان میں آپریشن کے 60 ویں سال کی تقریبات پر الیکٹرک وہیکل (EV) موٹر سائیکل، Honda BENLY-e کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس کی نقاب کشائی اٹلس ہنڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں ایک تقریب کے دوران ہوئی۔ چیف آفیسر کا کہنا ہے کہ Honda BENLY-e ٹیسٹ مارکیٹنگ سے گزرے گا، اور مستقبل کی مصنوعات کو مارکیٹ کے تاثرات کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ Honda معاشرے اور صارفین کو بہترین فراہم کرے۔

ای وی بائیکس کے ماحولیاتی فوائد ہوں گے، آلودگی سے پاک ماحول فراہم کریں گے اور ملک کی ایندھن کی درآمدی لاگت کو کم کریں گے۔ ایک تجویز یہ تھی کہ حکومت کو آلودگی پر قابو پانے کے لیے پرانی پیٹرول گاڑیوں کی عمر کو محدود کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرنی چاہیے، خاص طور پر پنجاب میں جہاں سموگ ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔ ہنڈا ای وی موٹر سائیکل کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ اسے مارکیٹ میں آنے میں چند ماہ لگیں گے۔

الیکٹرک موٹر سائیکلیں اپنے بے شمار فوائد کی وجہ دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ کیونکہ یہ پیٹرول کی بجائے بجلی سے چلتے ہیں، اسلیے ماحول دوست ہوتے ہیں اور CO2 کے اخراج اور شور کی آلودگی کو کم کرتی ہیں۔ پیٹرول کے مقابلے میں کم اخراجات اور کم دیکھ بھال کی بدولت یہ چلانے کے لیے بھی سستے ہیں۔ یہ سواری کرنے میں آسان اور زیادہ آرام دہ ہیں، وزن کم ہے، جس کی وجہ سے انھیں چلانا بہت آسان ہے۔ اور یہ شہری ماحول میں روزانہ کے سفر کے لیے خاص طور پر لڑکیوں کے لیے بہترین ہیں۔

اس کا واحد منفی پہلو یہ ہے کہ اس وقت الیکٹرک بائک کی قیمتیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے کسی شخص کے لیے ان کو خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سموگ کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی تمام بائیکس الیکٹرک یا ہائبرڈ ہونی چاہئیں۔