گوادر میں 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کی تعمیر
گوادر میں 300 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ اکتوبر 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ CPEC کے توانائی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور پلانٹ کے مکمل ہونے کے بعد یہ 150,000 لوگوں کو بجلی فراہم کرے گا۔ اس منصوبے سے گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا جو بجلی کی بندش کی وجہ سے روکے ہوئے ہیں۔
اس پاور پلانٹ سے گوادر کو مقامی سطح پر بجلی کی فراہمی ہو جائیگی جس سے ڈیزل جنریٹرز سے بجلی پیدا کرنے کے مقابلے میں لاکھوں ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔ یہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا جس سے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کو فروغ ملے گا۔