گورنر اسٹیٹ بینک نے آج اپنی تین سالہ مدت پوری کر لی
اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی تین سالہ مدت ملازمت آج پوری ہوگئی۔ اگرچہ رضا باقر اپنی ملازمت میں توسیع کے خواہاں تھے لیکن حکومت نے نئے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور چند نام زیر غور ہیں۔ اس دوران ضابطے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج سینئر ترین ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو دے دیا گیا ہے۔ وہ IMF کا بھرپور تجربہ رکھنے والے ایک ممتاز ماہر معاشیات ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ سید میکرو اکنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپٹی گورنر کے طور پر شامل ہونے سے قبل سولہ سال تک آئی ایم ایف کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
اپوزیشن کے دوران پی پی پی اور پی ایم ایل این نے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور خاص طور پر اسے مکمل خود مختاری دینے کی شدید مخالفت کی۔
vernor State Bank Retired