International

سعودی کمپنی آرامکو دُنیا کی سب سے مہنگی کپمنی بن گئی

اگرچہ پاکستان جیسے ممالک ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یوکرین کی جنگ، تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں کے لیے منافع بخش ثابت ہو رہی ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی بن گئی ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے اس کے حصص کو ریکارڈ سطح پر پہنچ گے ہیں اور کمپنی کی مجموعی مارکیٹ مالیت 2.43 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سال کے پہلے تین مہینوں میں آرامکو کے منافع میں 80 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ آرامکو کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی پہلی سہ ماہی میں 39.5 ارب ڈالر کی ریکارڈ خالص آمدنی ظاہر کرتی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 21.7 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے