International

روس پر مغربی ممالک کی مزید پابندیاں

یوکرین پر حملہ کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یورپی یونین نے جمعے کے روز روسی تیل، بینکوں اور فوجی حکام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیکن ہنگری اور دیگر خشکی میں گھرے یورپی یونین کے ممالک پر یہ پابندی لاگو نہیں ہو گی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہ پابندیاں سمندر کے ذریعے فراہم کیے جانے والے روسی تیل پر ہےجبکہ پائپ لائن کے ذریعے تیل پر پابندی نہیں ہو گی۔ اس سے مشرقی اور وسطی یورپ کے ممالک کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔ یہ بہرحال قابل مذمت ہے کہ مغرب یورپی ممالک کے مفادات کا تحفظ تو کر رہا ہے لیکن تیسری دنیا کے ممالک کے مفادات کو مکمل طورپر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ایندھن اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تیسری دنیا کے مصائب جو کہ ان یورپین ممالک کے مقابلے میں بہت ذیادہ گھبمیر ہیں پر مغرب کی یہ بے حسی قابل مذمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے