مارکیٹ رپورٹ – 6 جون 2022
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2.38 روپے اضافے سے 200.30 روپے ہوگئی۔ ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک دونوں میں ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 262.33 (0.63 فیصد) اضافے کے ساتھ 41,577.21 پر بند ہوا۔ مارکیٹ ابھی حکومت کی پالیسیوں، آئندہ بجٹ اور آئی ایم ایف، دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے ساتھ حکومت کے معاہدے کو محتاط انداز میں دیکھ رہے ہیں اسلیے مارکیٹ کا رحجان کچھ دنوں تک اسی طرح ملا جُلا ہی رہے گا۔