موڈی کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی
موڈیز نے جمعرات کو پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو B3 سے Caa1 کر دیا، جس کی وجہ ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد حکومتی اخراجات میں اضافہ بتایا گیا ہے۔
مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آنے والے غیر معمولی سیلاب نے پاکستان کی زرعی اراضی کا ایک بڑا حصہ زیرِ آب کر دیا تھا جس سے بہت زیادہ نقصان ہوا جس کا تخمینہ 30 ارب کے لگ بھگ بتایا جارہاہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ پہلے سے موجود ایک بڑے کرنٹ افیئر خسارے کی موجودگی میں سیلاب سے پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات میں اضافہ ہو گا جس سے ادائیگیوں کے توازن کا بحران میں مزید خراب ہو گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موڈیز کی تنزلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور جلد ان سے بات کرنے کے عندیہ دیا ہے۔