LatestNewsPakistan

ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجر برادری سے بات چیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ حکومت ملک کے برآمد کنندگان کو 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں برآمد کنندگان کو ان نرخوں پر بجلی فراہم کریں گی اور باقی کے فرق کو وزارت خزانہ پورا کرے گی۔ جن پانچ صنعتوں کو بجلی فراہم کی جائیگی وہ ٹیکسٹائل، لیدر، قالین، سرجیکل اور کھیلوں کا سامان بنانے والی فرمیں ہیں۔

تاجر برادری بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کر رہی تھی تاکہ پاکستانی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے اور وہ بین الاقوامی منڈی میں مقابلہ کرسکیں۔

textiles including jute, leather, carpet, surgical and sports goods