LatestNewsPakistan

پاکستان اور چین کا یوآن میں تجارت کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور چین نے دوطرفہ تجارت کے لیے یوآن کے استعمال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کے ذخائر مسلسل دباؤ کا شکار ہیں یوآن میں تجارت کرنے سے ڈالر پر انحصار کم ہو جائے گا۔ اس سے پاکستان کو رعایتی نرخون میں روسی تیل خریدنے میں بھی مدد ملے گی ہے، کیونکہ چینی کرنسی روس کے لیے قابل قبول تھی اور ڈالر کے ذریعہ روسی تیل کی خریداری ممکن نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں کر رہا ہے جو کے پاکستان کی درآمد کا ایک بہت بڑا اور اہم جُز ہے۔ اس معاہدہ کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔