LatestTechnology

دُنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کو نقصان کا سامنا

پاکستان میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ مشہور ایپ ہیں۔ تاہم، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ کمپنیاں میٹا گروپ کی ملکیت ہیں جس کے مالک مارک زکربرگ ہیں۔ مارک زکربرگ کے اعلان نے کے میٹا گروپ 11,000 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد 13 فیصد بنتی ہے۔ اس سال میٹا کا متوقع نقصان 10 ارب ڈالر کے لگ بھگ بنتا ہے۔ ٹیک کمپنیاں کی اصل آمدنی اشتہارات سے ہوتی ہے۔ مگر نئی ٹیک کمپنیوں کے آنے کے بعد یہ آمدنی کم ہو گئی ہے۔ ٹک ٹاک اور سنیپ چیٹ جیسی کمپنیاں نے میٹا کو سخت مقابلہ دے رہی ہے اور اشتہار کا ایک بڑا حصہ لے رہی ہیں۔ ٹویٹر نے پہلے ہی اپنے آدھے عملے کو نوکری سےنکال دیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیک فرم کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اسنیپ چیٹ نے 1,200 ملازمین کو بھی فارغ کیا ہے جو کے اُن کے سٹاف کا 20 فیصد بنتا ہے۔ زیادہ تر ٹیک فرمیں مالی مُشکلات کا شکار ہیں اور اپنے خرچون کو کم کر رہی ہیں۔ دوسری ٹیک فرموں میں بھی صورت حال بھی اچھی نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے تین دنوں میں ٹیک فرموں کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکروسافٹ، ٹیسلا، ایمیزون، الفابیٹ (گوگل)، نیوڈیا اور دیگر تمام ٹیک فرموں کے حصص میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔