امریکہ کا چینی مصنوعات پر بھاری محصولات کا نفاذ
بائیڈن انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کردیئے ہیں۔ اسمیں سیمی کنڈکٹرز پر درامدی ڈیوٹی کو 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا گیا۔ اسٹیل اور ایلومینیم کی کچھ مصنوعات پردرامدی ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا۔ الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی کو بڑھا کر 100 فیصد کر دیا۔ اس قدر ڈیوٹی کے اضافہ سے نہ صرف ان اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے جُڑی ہوئی کئی اور اشیاء بھی متاثر ہوں گی۔ چین کی حکومت نے اس پر سخت ردعمل دیا ہے اور امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کا عندیہ دیا ہے۔