Living

گینیاکی(Ginyaki) – ایک معیاری ریسٹورانٹ

گینیاکی(Ginyaki) اسلام آباد کے مرکز میں ایک چھوٹا سا ریستوران ہے۔ لیکن اپنے اعلی معیار اور مناسب قیمت پر مختلف قسم کے چائنیز پکوان پیش کرتا ہے۔ اس کا شہر کے وسط میں موجودگی بھی اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ چُھٹی کے دن اس ریسٹورنٹ میں جائیں تو آپ کو جگہ ملنا مُشکل ہو گی کیونکہ اسکے لیے آپ کو کم از کم پینتالیس منٹ یا اس سے ذیادہ انتظار کرنا پڑے گا۔ گنیاکی نے 2019 میں بحریہ ٹاؤن (فیز 4) راولپنڈی میں دوسرا آؤٹ لیٹ کھولا جو وہاں کے لوگوں میں بھی خاصہ مقبول ہوا ہے۔

گنیاکی کے منیو میں ، سوپ ، میٹھا ، مشروبات بطور سائیڈ آرڈر ہیں۔ مرکزی کورس میں تین قسم کے باول ہیں۔ اکانومی باؤل ، ڈیلکس باؤل اور چوپ سوئی باؤل۔ اکانومی باؤل کے آپشن ایک مین آرڈر ہے جس میں ایک سائیڈ آرڈر ہے ، ڈیلکس باؤل میں ایک مین ، ایک سائیڈ اور ایک ایڈ آن کا انتخاب ہے اور تیسرا چوپ سوئی باؤل ہے۔ چکن ، بیف ، سی فوڈ یا بغیر گوشت کے آپشن کے ساتھ مختلف قسم کے پکوان موجود ہیں۔ چونکہ عام طور پر اسلام آباد کی پڑھی لکھی متوسط ​​طبقے سے تعلق رکھنے والی تعلیم یافتہ کمیونٹی گینیاکی جاتی ہے اسلیے یہاں کا ماحول بھی خاصہ بہتر ہوتا ہے۔