InternationalTechnology

ایمزون کا صحت کے شعبہ کو بھی آن لائن کرنے کی کوششوں کا آغاز

آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ایمزون نے اب ایمزون کلینک کا آغاز بھی کردیا ہے۔ یہ بھی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہوگا جہاں مریض الرجی اور جلد جیسے عام امراض کے علاج کے لیے ڈاکٹروں سے مشورہ کر سکیں گے۔ ایمیزون کچھ عرصے سے اس مارکیٹ میں جانے کے لیے کوشش کررہا ہے اور اس ضمن میں اس نے صحت کے شعبہ میں آن لائن کام کرنے والی کمپنیوں میں پہلے ہی سرمایہ کاری شروع کردی تھی۔

امریکہ کے ہسپتال دُنیا بھر میں سب سے مہنگے ہیں اور یہاں وہ لوگ ہی علاج کروا سکتے ہیں جنہوں نے ہیلتھ انشورنس کروائی ہوتی ہے۔ امریکہ کی صحت کی مارکیٹ بھی باقی کاروباروں کی طرح بہت بڑی ہے۔ پاکستان کے برعکس، یہاں صرف عام دوائیاں ہی ڈاکٹروں کے نسخہ ک بغیر ہی خریدی جا سکتی ہیں۔ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آن لائن ہیلتھ کیئر مستقبل میں صحت کے شعبے میں بہت تبدیلیاں لائے گا۔