Others

چین کی کمپنی کا گوادر میں ایک بہت بڑی ریفائنری تعمیر کرنے عندیہ

ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ نے پاکستان میں 4.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے گوادر میں ریفائنری تعمیر کرنے کا عندیہ دیا ہے جس میں سالانہ 8 ملین ٹن تیل پراسیس کرنے کی گنجائش ہوگی ۔ کمپنی کے عہدداروں نے کہا کے وہ گوادر کو پیٹرولیم کی سٹوریج اور ٹریڈنگ کا سینٹر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کے گوادر کی لوکیشن کی وجہ سے یہ منصوبہ دنیا کی بڑی بڑی آئل کمپنیوں کو گوادر پورٹ کی طرف مائل کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کے سعودیہ پہلے ہی ایک بہت بڑی ریفائنری تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔