راولپنڈی رنگ روڈ کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او نے جیت لیا۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے ٹینڈر کے لیے درخواستیں وصول کر کے دو فرموں FWO اور NLC کو ٹینڈر جمع کرانے کی اجازت دی تھی۔ مقررہ تاریخ پر دونوں فرموں سے ٹینڈر وصول کرنے کے بعد راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے یہ کنٹریکٹ FWO کو دے دیا۔
آر ڈی اے کے چیئرمین کے مطابق، کمیٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اہلکاروں کی موجودگی میں تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کو کھولنے کے بعد ایف ڈبلیو او راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لیے کم بولی دینے والی فرم تھی جسکا مجموعی تخمینہ تیس کروڑ روپے کم تھا۔
یہ منصوبہ 38.5 کلومیٹر لمبا ہے جو موٹر وے پر ٹھلیاں انٹر چینچ سے شروع ہو کر روات کے قریب ختم ہو گا۔ اس موٹروے پر تین ایگزٹ ہوں گے۔ اس منصوبہ کے پاس جوہاوسنگ سوسائٹیاں ہیں ان کی قیمت پہلے ہی آسمان پرجا چکی ہیں۔ ان میں بحریہ ایٹ اور ڈی ایچ اے تھری بھی شامل ہیں۔
یہ منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی تبدیلیاں لے کر آے گا اور اس سے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آے گی جو ابھی خاصی مُشکلات کا شکار ہے۔ FWO کو یہ کنٹریکٹ ملنے کے بعد اُمید کی جارہی ہے کے یہ منصوبہ وقت پر ختم ہو جائیگا۔