حکومت کا سی پیک اتھارٹی کے خاتمے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم یہ فیصلہ چین کی منظوری سے مشروط ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک اتھارٹی کو ختم کر کے تمام معاملات پلاننگ کمیشن کو منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔