حکومت کا اشیاء تعیش پرپابندی کا خاتمہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو آئی ایم ایف اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی شرائط کو مانتے ہوئے لگژری چیزوں بشمول گاڑیوں کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے 19 مئی کو تمام درآمدی اشیاء پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ ادائیگیوں کے توازن کی تشویشناک صورتحال کو روکا جا سکے۔ اسماعیل نے کہا کہ پابندی کو "زیادہ سے زیادہ قابل اجازت ریگولیٹری ڈیوٹی” سے بدل دیا جائے گا۔
وزیرخزانہ نے کہا کے بحثیت قوم ہمیں یہ سوچنا ہوگا کے ہم غیرملکی کرنسی سے کاریں خریدیں یا گندم، موبائل فون خریدیں یا خوردنی تیل، گھریلو آلات، مائیکرو ویو، ایئر کنڈیشنر وغیرہ خریدیں یا اناج۔
یہ اعلان آٹوموٹو مینوفیکچررز کے لیے اچھی خبر ہے جن کا کاروباری ماڈل خاصی حد تک CBUs پر انحصار کرتا ہے۔ بہرحال حکومت کے لیے یہ صورتحال اچھی نہیں ہوگی اور تجارت کے خسارے کو کم کرنا اسکے لیے مزید مُشکل ہوجائیگا-