NewsPakistan

ڈیزل کا بڑھتا ہوا بحران

ڈیزل کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کا بحران فوری حل نہ کیا گیا تو پمپ مالکان ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے ڈیزل کے بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 21 دن کا ڈیزل کا سٹاک موجود ہے تو فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل بحران کی ذمہ دار نجی کمپنیاں ہیں۔ حکومت فوری ایکشن لے ورنہ پاکستان کو سری لنکا جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے اگرچہ یہ فیصلہ عوام میں مقبول نہیں ہو گا لیکن حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو ملکی مفاد میں ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے