InternationalLatest

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ پچھلے چند ماہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی تھیں لیکن اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اوپیک کے اس فیصلے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاصی تلخی بھی ہوئی تھی کیونکہ مغرب روس کے تیل پر مزید سخت پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے ایسے میں تیل کی پیدوار میں کمی اچھی خبر نہیں۔ اسکے علاوہ چین کی کووڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل کی مانگ میں اضافہ کی اُمید کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ تیل کی قیمتیں اسوقت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہیں اوراگلے ہفتے100 ڈالر فی بیرل کی حد کو عبور کرنے کے واضح آثار ہیں۔ اگر مغرب نے روسی تیل پر سخت پابندیاں لگائیں تو تیل کی قیمتیں تمام پچھلے ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ دُنیا کی معشیت کے لیے بہت خطرناک ہوگا اور پاکستان جیسے ممالک کے لیے تو یہ خاصہ پریشان کُن ہوگا جن کی معشیت پہلے ہی بدحالی کی شکار ہیں۔