NewsPakistan

ایران سے گوادر کے لیے 100 میگاواٹ مزید بجلی حاصل کی جائے گی

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ایران کے سفیر سید علی محمد حسینی نے ملاقات کی اور پولان گوادر منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جو ایران سے پاکستان کو اضافی 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں ایران کی بروقت مدد پر بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ہمارے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافے کی امید بھی ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے