Living

Stonic Kia کا گاڑیوں کی دُنیا میں تہلکہ

KIA کمپنی نے سٹونک کی قیمت میں پندرہ لاکھ  پچاس ہزار کی کمی کی جس سے گاڑیوں کی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ سٹونک کی گاڑی اتنی تعداد میں بُک ہوئیں کہ KIA کو اِس کی مزید بُکنگ عارضی طور پر بند کرنا پڑی۔ بلاشُبہ ان حالات میں اس قیمت پر کوئی اور SUV کا ملنا مُشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ سٹونک کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں موجود باقی کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کر دی۔ سٹونک کی فروخت میں اِس حیران کُن اضافہ کی وجہ اِس کی قیمت کے علاوہ اِس کا دلکش ڈیزائن ہے۔ لوگوں کو اِس کے جدید ڈیزائن نے خاصہ متاثر کیا۔ آج کل ویسے بھی SUV کا رُجحان ہے۔ پاکستان میں سیڈان گاڑی پچھلے تیس سالوں  سے چل رہی ہیں اور صارفین چند کمپنیوں کے دارومدار پر تھے۔ پاکستان کی تین بڑی کمپنیوں جو SUV مارکیٹ میں لائے وہ بہت مہنگی تھیں۔ جیسے کے Fortuner نے خاصی مقبولیت حاصل کی مگر اب یہ گاڑی بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ہے۔

 سٹونک کی گاڑی شہر میں بہتر ہے کیوں کے سپیڈ بریکر کی بہتات اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے باعث عمومآ سیڈان گاڑی نیچے سے ٹکراتی ہے جبکہ SUV کو اس مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سٹونک میں بیٹھ کر کھُلے پن کا احساس ہوتا ہے۔ گاڑی کی چھت سیڈان گاڑیوں کی نسبت اُنچی ہے ۔ اور اِس کی اگلی اور پچھلی سیٹیں کافی کُشادہ ہیں۔ سٹونک میں چارجنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ جید LED سسٹم موجودہ ہے۔ اِس میں حفاظتی بیگ بھی دیئے گئے ہیں۔

سٹونک چلانے میں بھی بہت اچھی ہے اور کشادہ سڑکوں سے لے کر ٹریفک میں بھی اس کو چلانا ایک شاندار تجربہ ہے۔ یہ شہر میں روزانہ کے سفر سے لے کر لمبے سفر دونوں کے لیئے بہترین ہے۔ سٹونک میں کئی سینسر لگے ہوئے ہیں جو کہ آپ کو چلاتے  ہوئے مدد فراہم کرتے ہیں۔ سٹونک کی پیٹرول کی کھپت  بھی بہت کم ہے۔ سٹونک کے بارے میں چند لوگوں کیرائے ہے کہ پچھلی سیٹوں کو تھوڑا اور کشادہ ہونا چاہیئے تھا۔ کچھ کا خیال ہے  ایک اِس گاڑی کے لیئے 1400 سی سی  کا انجن کم ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ چڑھائی چڑھتے  ہوئے یہ کمی محسوس ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ رفتار پر یا پہاڑی علاقوں میں گاڑی کے انجن کا شور بڑھ جاتا ہے۔

بہر حال جس قیمت میں سٹونک مارکیٹ میں بک رہی ہے اِس قیمت ایک جدید اور دلکش SUV کا ملنا مُشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں سوزوکی سوفٹ کی قیمت 43 لاکھ ، ہنڈا سٹی کی قیمت 47 لاکھ اور ٹویوٹا یارس کی قیمت 43 لاکھ روپے ہے۔ بلاشبہ سٹونک ان کاروں سے زیادہ جدید دلکش اور معیار میں بہتر تصور کی جا رہی ہے اسلیے عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔