NewsPakistan

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 47 فیصد کی کمی۔

پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی میں 45 فیصد کم ہو کر 1.21 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ یہ خسارہ جون میں 2.18 بلین ڈالر تھا۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق خسارہ میں کمی وسیع پیمانے پر اقدامات کا نتیجہ ہے، جس میں سخت مانیٹری پالیسی، مالیاتی استحکام اور کچھ عارضی انتظامی اقدامات شامل ہیں۔ خاص طور پر توانائی کی مصنوعات میں کمی سے ماہانہ بنیادوں پر خسارے پر قابو پانے میں مدد ملی جب حکومت اور سٹیٹ بینک نے سے باضابطہ طور معاہدہ ہونے تک زرمبادلہ کے کم ذخائر کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا۔ اُمید ہے کے IMF سے قرضہ 29 آگست تک مل جائے گا اور اسکے بعد پاکستان کے غیر ملکی ذخائر میں بہتری آجائے گی۔ تاہم، درآمدات پر طویل مدتی کنٹرول اقتصادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ملک میں بے روزگاری میں اضافہ کر سکتا ہے۔