مارکیٹ رپورٹ – 16 مئی 2022
پاکستانی روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ اور چورانوے پیسے (1.94) کم ہوگیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے روپیہ مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے اور اب تک ڈالر کے مقابلے میں بارہ روپے کم ہو چکا ہے جو کہ بہت بڑا نقصان ہے۔
اسٹاک مارکیٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر گر رہی ہے۔ اس میں آج بھی آٹھ سو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تقریباً چار ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
ملک کی معاشی حالت انتہائی پریشان کُن ہے اور یہ تیزی کے ساتھ دیوالیہ پن کی طرف جا رہا ہے جو عوام اور ملک دونوں کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا۔ پی ایم ایل این کی حکومت کو معاشیت کو ٹھیک کرنے کے لیے فوری طور پر فیصلہ کرنے ہوں گے وگرنا دوسری صورت میں انھیں استعفیٰ دینا ہو گا تاکہ نگراں حکومت قائم کر کے فوری فیصلے کیے جائیں اور ملک کو اس بُحران سے نکالا جائے۔