FeaturedLivingReal Estate

نیول اینکریج اسلام آباد کی ایک خوبصورت ہاوسنگ سوسائٹی

نیول اینکریج ہاؤسنگ سوسائٹی پی ڈبلیو ڈی روڈ، گلبرگ اور ڈی ایچ اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مثلث میں واقع ہے۔ ان تمام علاقوں سے نیول اینکریج صرف پانچ سے دس منٹ کی دوری پر ہے۔ اسلام آباد سے یہ سوسائٹی صرف بیس منٹ کی مصافت پر ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر سوسائٹی کا اپنا انٹرچینچ ہے۔ نیول اینکرج تک اسلام آباد ایکسپریس وے کو چوڑا کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ اس سوسائٹی کو گلبرگ گرین سے بھی رسائی ہے کیونکہ اس میں کئی جگہوں پر دونوں کی باؤنڈری ملی ہوئی ہے۔

نیول اینکریج، پاک بحریہ کا رہائشی منصوبہ ہے جس میں بحریہ کے ملازمین کے ساتھ عام پبلک کو بھی پلاٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس سوسائٹی میں تمام سہولیات، جیسے بجلی، گیس اور پانی دستیاب ہیں۔ نیول اینکریج ایسے لوگوں کے لیے بہت ائیڈیل ہے جو رہنے کے لیے پرامن جگہ چاہتے ہیں۔ اس سوسائٹی کی حفاظت ایک اچھی تربیت یافتہ سیکورٹی فورس کے ہاتھ میں ہے اسلیے یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بہت پُرامن اور محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

سوسائٹی کا ہیڈ آفس، اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز کے ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہے جو ہر خرید وفروخت کے عمل کو شفاف اور مسائل سے پاک بناتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کے پرائیویٹ سوسائٹیوں کی نسبت نیول اینکرج ایک بہتر اور محفوظ سرمایہ کاری ہے۔ اسمیں پلاٹ پر قبضہ کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس علاقے میں چند مشہور تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بحریہ سکول پاکستان نیوی کے زیر انتظام چلنے والا سکول ہے۔ اسکے علاوہ گلبرگ گرین، جناح گارڈن اور سہالہ میں بھی چند اچھے اسکول اور یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ نیول اینکریج میں اس وقت ایک میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال زیر تعمیر ہے جس کا انتظام پاک بحریہ کے پاس ہوگا۔

یہ سوسائٹی بلاشبہ اسلام آباد کی سب سے خوبصورت سوسائٹی ہے۔ اس میں بہت سارے سبزوشاداب علاقے اور پارکس کے ساتھ ساتھ چوڑی سڑکیں ہیں۔ یہ سوسائٹی دلکش قدرتی مناظر اور خوبصورت نظاروں سے بھری ہوئی ہے ان ہی وجوہات کی وجہ سے یہ ہاؤسنگ سکیم راولپنڈی اور اسلام آباد میں بہت مقبول ہے۔

یہ معلومات NYC Investment نے فراہم کی ہیں جو پراپرٹی کا ایک متعبر ادارہ ہے۔ پراپرٹی سے متعلق مزید معلومات کے لیے nycinvestment@protonmail.com پر رابط کریں۔