LatestPakistan

پاکستان کو چین اور سعودی عرب سے 13 ارب ڈالرکی سہولت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران چینی قیادت نے پاکستان کو 8.75 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران 4 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اسطرح پاکستان کو مجموعی طور پر 13 ارب ڈالر کی سہولت مل گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔

چین قرضوں ک مد میں 4 بلین ڈالر سے زائد کا اضافہ کرے گا، 3.3 بلین ڈالر سے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسگ کرے گا اور اسکے ساتھ کرنسی کے تبادلے میں تقریباً 1.45 بلین ڈالر کے برابر یوآن کا اضافہ کرے گا۔ مجموعی طور پر پاکستان کو 9 ارب ڈالر کے لگ بھگ سپورٹ مل گی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ چین پاکستان کو اس مُشکل حالات میں مایوس نہیں کرے گا۔

سعودی عرب نے بھی پاکستان کی جانب سے اپنی فنانسنگ میں مزید 3 بلین ڈالر کا اضافہ کرکے 6 بلین ڈالر کرنے کا عندیہ دیا ہے اور 1.2 بلین ڈالر کی موخر تیل کی موجودہ سہولت کو دگنا کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے گوادر میں 10 ارب ڈالر کے ریفاینری کے منصوبے کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے اور دونوں حکومتیں اس ضمن میں معاہدے کو جلد حتمی دے دیں گے۔