پاکستان کے کل غیر ملکی ذخائر 13.52 ارب ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا کہ ملک کے کل غیر ملکی ذخائر 13.52 ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 19 اگست 2022 تک 7.81 بلین ڈالر ہیں اور تجارتی بینکوں کے پاس 5.71 ارب ڈالر ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 87 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ غیر ملکی ذخائر میں کمی سے حکومتی اور کاروباری حلقے میں تشویش پائی جارہی ہے۔