وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ توقع ہے کہ وہ سعودی حکومت سے وسیع پیمانے پر معاشی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس پیکج میں نرم شرائط پر قرض، موخر ادائیگی پر تیل کے ساتھ ساتھ ایل این جی اور یوریا کھاد بھی شامل ہوگی۔ مستثنیٰ اقتصادی پیکج چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔ شہبازشریف پاکستانیوں کے لیے تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بھی کوشش کریں گے۔ اُں کے ساتھ اس دورہ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ساتھ سترہ رُکنی وفد شامل ہے۔