قطر کا پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے موقع پر کیا گیا جنہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ قطر یہ سرمایہ کاری ہوائی اڈوں، بندرگاہ کے ٹرمینلز، ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس، شمسی توانائی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کرے گا۔
پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان کو کرنٹ اکاونٹ کے بڑے خسارے کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں روپے کی قدر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسطرح کی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے آسانیاں پیدا کرے گی۔
پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔