FeaturedNewsPakistan

سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔ خلیجی ممالک پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اس سلسلے میں اہم خلیجی ملک کی طرف سے ایک کوشش ہے۔